12

امام خمینی نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 47690
  • 01 ژوئن 2023 - 13:30
امام خمینی نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، علامہ شہنشاہ نقوی
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا دین عزیز ہے جبکہ امریکہ و اسرائیل نہیں چاہتے کہ اسلام کا پیغام آگے بڑھے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے

وفاق ٹائمر، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں تبلیغ دین کے فرائض انجام دیئے، اس کے ساتھ ساتھ باطل نظام اور نظریہ کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی، آپ نے سامراجی قوتوں کی سازشوں سے مسلم دنیا کو آگاہ کیا اور پیغام دیا کہ اسلام ہی وہ سچا دین ہے جس میں انسانیت کی فلاح، بہبود اور نجات و مغفرت کا راز پوشیدہ ہے، ہم اسلام کے پیروکاران ہیں اور محمد مصطفی (ص) کی سیرت پر عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا دین عزیز ہے جبکہ امریکہ و اسرائیل نہیں چاہتے کہ اسلام کا پیغام آگے بڑھے، ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ آج مسلمان ہی دین اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جن کی سرپرستی امریکہ کررہا ہے لہٰذا ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا اور کوشش کرنا ہوگی کہ اسلام دشمن قوتوں کی راہ میں رکاوٹ بنا جائے، اس سلسلے میں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سب سے پہلے ہم یکجا ہوں اور دین کے پیغام کو عام کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47690