6

حضرت امام علیؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل کے قیام کیلئے جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 43827
  • 07 فوریه 2023 - 14:29
حضرت امام علیؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل کے قیام کیلئے جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی
علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ آپؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کا قیام کیلئے جدوجہد کی اور اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچایا، آپ کے بعد آپ کے فرزندگان امام حسنؑ اور امام حسینؑ نے تبلیغ دین کیلئے طویل جنگ کی اور کربلاء کے میدان میں اسلام دشمن قوتوں کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا، آج بھی مسلمان اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں تاکہ پرچم اسلام بلند ہو اور مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

وفاق ٹائمز ، معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالبؑ نے سخت اور کٹھن حالات میں دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے فرائض انجام دیئے، مسلمانوں پر شیر خدا علی ابن ابی طالبؑ کی محبت لازم ہے، آپؑ نے خدا اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا اور رسالت مآبؐ کے ہمراہ تمام غزوات میں حصہ لے کر دین کو سر بلند کیا اور فتح مندی کا سہرا آپ کے سر ہوا۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ آپؑ نے اپنے دور خلافت میں عدل و انصاف کا قیام کیلئے جدوجہد کی اور اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچایا، آپ کے بعد آپ کے فرزندگان امام حسنؑ اور امام حسینؑ نے تبلیغ دین کیلئے طویل جنگ کی اور کربلاء کے میدان میں اسلام دشمن قوتوں کو شکست فاش سے دوچار ہونا پڑا، آج بھی مسلمان اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں تاکہ پرچم اسلام بلند ہو اور مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43827