9

مہنگائی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

  • News cod : 43154
  • 22 ژانویه 2023 - 18:08
مہنگائی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ضروری ہے کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو، شہری انتظامیہ کے ذمہ داران بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھیں، تاجر برادری عوام پر رحم کرے اور کوشش کی جائے کہ ان کو مناسب داموں پر ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم ہوں تاکہ عوام کی داد رسی ہو سکے اور وہ چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مہنگائی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، اس وقت ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی اور آپس کی چقلش ختم ہو تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے اور معاشی بحران ختم ہو۔ ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ اس وقت عوام بے یارو مددگار ہیں اور ہر طرف ان کیلئے مسائل و مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکہ یہاں بسنے والے مظلوم اور محروم عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ضروری ہے کہ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہو، شہری انتظامیہ کے ذمہ داران بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھیں، تاجر برادری عوام پر رحم کرے اور کوشش کی جائے کہ ان کو مناسب داموں پر ضروریات زندگی کی چیزیں فراہم ہوں تاکہ عوام کی داد رسی ہو سکے اور وہ چین و سکون کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43154