0

علامہ محمد جمعہ اسدی کی رحلت پر اظہارِ تعزیت

  • News cod : 64249
  • 13 ژوئن 2026 - 6:16
علامہ محمد جمعہ اسدی کی رحلت پر اظہارِ تعزیت
جامعہ امام صادقؑ کے پرنسپل، علامہ جعمہ اسدی کے انتقالِ پُرملال کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔

علامہ محمد جمعہ اسدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مدیر وفاق ٹائمز و پرنسپل مدرسہ الامام المنتظر قم نے علمائے کرام، مرحوم کے شاگردان اور ان کے خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ بزرگ عالمِ دین، جامعہ امام صادقؑ کے پرنسپل، علامہ جعمہ اسدی کے انتقالِ پُرملال کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی ترویج، علمی و دینی خدمات، اور امتِ مسلمہ کی فکری و اخلاقی رہنمائی میں صرف کی۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

ہم مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور تمام سوگواران کی خدمت میں دلی تعزیت و ہمدردی پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی حسنات کو شرفِ قبولیت بخشے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64249

ٹیگز