10

تہران؛ دہشت گردانہ حملہ میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کرنل اور مدافع حرم “صیاد خدایی” شہید

  • News cod : 34373
  • 23 می 2022 - 5:58
تہران؛ دہشت گردانہ حملہ میں سپاہ پاسداران انقلاب کے کرنل اور مدافع حرم “صیاد خدایی” شہید
شام چار بجے کے قریب تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شام چار بجے کے قریب تہران میں “مجاہدین اسلام” سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سپاہ نیوز کے مطابق، آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں مجاہدین اسلام سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر ان کے اہل خانوں کو تعزیت اور تہنیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس مذموم واقعے میں ملوثین کی شناخت کے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34373