13

جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے برادر ملک ایران کا طیارہ مددگار ثابت ہوا، فرح عظیم شاہ

  • News cod : 34427
  • 24 می 2022 - 18:00
جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے برادر ملک ایران کا طیارہ مددگار ثابت ہوا، فرح عظیم شاہ
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے ہمسایہ اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کیلئے برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان حکومت کے ترجمان فرح عظیم شاہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قیمتی جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے ہمسایہ اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کیلئے برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ انکے مطابق امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34427