9

تاجیکستان کے صدر کا تہران میں استقبال

  • News cod : 34695
  • 30 می 2022 - 16:22
تاجیکستان کے صدر کا تہران میں استقبال
آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کا باقاعدہ اور شاندار استقبال سعد آباد کمپلکس میں کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کا باقاعدہ اور شاندار استقبال سعد آباد کمپلکس میں کیا۔

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان ایران کے صدر کی سرکاری دعوت پر کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے۔

تاجیکستان کے صدر دورہ تہران کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے گذشتہ برس تاجیکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے شنگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا تھا ۔ اس اجلاس میں ایران شنگہائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بھی منتخب ہوا۔ ایرانی صدر نے دورہ تاجیکستان کے دوران تاجیکستان کے صدر کو ایران کے دورے کی دعوت دی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34695