6

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 32 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

  • News cod : 34835
  • 01 ژوئن 2022 - 14:10
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 32 کشمیریوں کو شہید کیا گیا
قبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مئی میں ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک نوجوان سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مئی میں ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک نوجوان سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جبکہ نام نہاد 180 سرچ آپریشن کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34835