وفاق ٹائمز، سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے “رویت ِہلال” کے سلسلے میں ضلعی سطح تک میکانزم کو موثر اور فعال بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ جس کے مطابق اوقاف ایڈمنسٹریشن اور ضلعی انتظامیہ باہمی مشاورت سے ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔
ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے کے حوالے سے شہادتیں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کو فراہم کریں گی، صوبائی کمیٹی اس کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فراہم کرے گی۔ نچلی سطح پر شہادتیں ملنے سے رویت ہلال کے حوالے سے فیصلے میں آسانی ہوگی۔
ضلعی سطح پر رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
اوقاف ایڈمنسٹریشن اور ضلعی انتظامیہ باہمی مشاورت سے ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دیں گے
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34869












