6

فکر امام خمینی (رہ) امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

  • News cod : 34996
  • 04 ژوئن 2022 - 18:40
فکر امام خمینی (رہ) امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمایندے کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، جنہوں نے علم و شعور اور عمل و کردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمایندے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تاریخ امام خمینی ؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، حضرت امام خمینی (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج مخالف انقلابی رہنماء ہیں کہ جن کے افکار نے عالمی استکباری نظام میں دراڑیں ڈال دیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے کہا کہ امام خمینیؒ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں، جنہوں نے علم و شعور اور عمل و کردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں مسلمانوں کو متحد کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امت کی درست سمت رہنمائی کی اور فکر امام خمینی (رہ) امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34996