5

کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

  • News cod : 35104
  • 08 ژوئن 2022 - 14:26
کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس پی ای سی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین حج کو رخصت کیا اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ارض مقدس جانے والے خوش نصیبوں کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس پی ای سی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین حج کو رخصت کیا اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر ارض مقدس جانے والے خوش نصیبوں کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔  ائرپورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لیے خصوصی ٹیم مصروف رہی۔  ذرائع کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آج صبح کراچی سے پی آئی اے کی پہلی قبل از حج پرواز کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور زکوٰۃ و عشر فیاض علی بٹ، پی آئی اے اسٹیشن مینیجر احمد عالم ، ٹکٹ آفس مینیجر مظہر زرداری, ائرلائن اور سی اے اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ قومی ائرلائن 5 بڑے شہروں سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچا رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو ختم ہوگا جب کہ بعد از حج پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی جو 13 اگست تک جاری رہیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35104