13

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں جشن ولادت با سعادت امام رضا ع کی مناسبت سے پروگرام منعقد

  • News cod : 35254
  • 11 ژوئن 2022 - 15:17
مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں جشن ولادت با سعادت امام رضا ع کی مناسبت سے پروگرام منعقد
حضرت رسول(ص) سے منقول ہے کہ فرمایا تھوڑی مدت کے بعد میرے جسم کا ایک ٹکڑا سر زمین خراسان میں دفن کیا جائے گا تو جو مومن ان کی زیارت کرنے جائے گا خدائے تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کر دے گا اس کے بدن کے لیے آتش جہنم کو حرام کر دے گا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں ولادت با سعادت امام رضا ع کی مناسبت سے جشن امام رضا علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلاب کرام نے شرکت کی۔
جشن خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت رسول خدا(ص) سے منقول ہے کہ فرمایا تھوڑی مدت کے بعد میرے جسم کا ایک ٹکڑا سر زمین خراسان میں دفن کیا جائے گا تو جو مومن ان کی زیارت کرنے جائے گا خدائے تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کر دے گا اس کے بدن کے لیے آتش جہنم کو حرام کر دے گا۔ جس زمانے میں بعض درباری علماء اور گمراه و منحرف سیاستمدار اس فکر میں تھے کہ اسلامی ثقافت و تہذیب کو نقصان پہنچائیں ایسے حالات میں اس قمر امامت نے الٰهی علوم کے ذریعہ اپنے نیک و پرهیزگار آباء و اجداد کی راه کو دوام بخشا اور خالص دینی موازین و اصول کو زائل اور منحرف هونے سے محفوظ رکھتے هوئے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35254