1

سلام فرماندہ، کراچی میں بچوں کا عظیم الشان اجتماع

  • News cod : 35520
  • 21 ژوئن 2022 - 16:45
سلام فرماندہ، کراچی میں بچوں کا عظیم الشان اجتماع
اس ترانے میں امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کا کچھ الگ ہی رنگ ہے، اس ہی لئے عالمی استعمار اور پاکستان میں موجود ان کے آلہ کار اس ترانے سے بیزار ہے

وفاق ٹائمز، عظیم انقلابی ترانہ سلام فرماندہ جو رسول اللہ (ص) کے جانشین اور اس دنیا میں آخری حجت امام مہدی (عج) سے ایک عہد ہے کے اثرات پوری دنیا میں نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئی ایس او کراچی ڈویژن، عزم فاؤنڈیشن اور مکتب امام زمانہ (عج) کی جانب سے بچوں کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ اس ترانے کو پڑھنے آئے۔

جوق در جوق بچوں کی آمد اک دلفریب منظر تھا، ان بچوں اور ان کے والدین کی محبتِ امام زمان (عج) سے ان کے چہروں سے عیاں تھی۔ بے شک اس ترانے میں امام مہدی (عج) سے تجدید عہد کا کچھ الگ ہی رنگ ہے، اس ہی لئے عالمی استعمار اور پاکستان میں موجود ان کے آلہ کار اس ترانے سے بیزار ہے، اس ترانے نے اس وقت کے یزید کو للکارا ہے اور امام مہدی (عج) کے لشکر کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35520