11

افغانستان میں شدید زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 1000تک پہنچ گئی

  • News cod : 35532
  • 22 ژوئن 2022 - 16:39
افغانستان میں شدید زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 1000تک پہنچ گئی
افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 1000افراد جاں بحق اور1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 1000افراد جاں بحق اور1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 1000 افراد کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے 1500سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35532