6

جامعۃ الکوثر میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء

  • News cod : 35619
  • 27 ژوئن 2022 - 17:04
جامعۃ الکوثر میں نونہالان ملت کے لئے دین شناسی کورس کا اجراء
اس کورس میں شریک بچوں کو روزانہ تجوید قرآن مجید، عقائد،سیرت اہلبیت، فقہ اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر آسان اور عام فہم انداز میں دروس دینے کے علاوہ عملی احکام کی مشق بھی کروائی جا رہی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی تعطیلات موسم گرما کے دوران جامعۃ الکوثر میں دس روزہ دین شناسی کورس کا سلسلہ نہایت کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

اس کورس میں شریک بچوں کو روزانہ تجوید قرآن مجید، عقائد،سیرت اہلبیت، فقہ اور اخلاقیات جیسے اہم موضوعات پر آسان اور عام فہم انداز میں دروس دینے کے علاوہ عملی احکام کی مشق بھی کروائی جا رہی ہے۔
بحمد اللہ جامعۃ الکوثر کی جانب سے منعقدہ اس کورس میں نونہالان قوم و ملت کی ایک کثیر تعداد بصد شوق شرکت کر رہی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35619