10

پاکستانی علمائے کرام کی حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

  • News cod : 35795
  • 03 جولای 2022 - 19:14
پاکستانی علمائے کرام کی حضرت آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حکمت عملی کے نتیجے میں آج ہر طرف سے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی آواز گونجتی ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ،متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن،جامعہ المنتظر کے مہتمم اعلی علامہ افضل حیدری، ناظم اعلیٰ مدرسہ جامعة المنتظر لاہور حجت الاسلام مولانا سید مرید حسین نقوی ، جامعہ کوثر کے سینئر مدرس علامہ ظفر عباس شہانی ، مدیر مدرسہ امام المنتظر قم المقدس ایران مولانا سید محمد حسن نقوی اور پرنسپل جامعہ مفید مولانا اعجاز حسین شاکری نے حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ مبلغین کو زبانی تبلیغ سے اہم عملی کردار کو پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔یہی سیرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے ۔آپ نے چالیس سال صرف کردار پیش کیا اور 23سال کردار اور اقوال سے تبلیغ کی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حکمت عملی کے نتیجے میں آج ہر طرف سے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی آواز گونجتی ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ آپ علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ اچھے، محنتی ،ذہین اور مظبوط شاگرد پیدا کریں اور ایسا تب ممکن ہے جب طلاب کو قدیمی نصاب کی تعلیم دی جائے ۔

دوسری جانب آئے ہوئے علمائے کرام نے تبلیغ کے سلسلے میں کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا ،جن کو آیت اللہ بشیر نجفی نے سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا کی۔

آخر پر علمائے کرام نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ بشیر نجفی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35795