8

رواں سال غلاف کعبہ نو ذوالحج کے بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

  • News cod : 35815
  • 05 جولای 2022 - 10:22
رواں سال غلاف کعبہ نو ذوالحج کے بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا
حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

وفاق ٹائمز، حرمین شریفین کے امورکے نگراں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
2 days until beginning of #Hajj1443pic.twitter.com/3c9dnbqWYq
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 5, 2022

دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے مقامات مقدسہ میں سیکورٹی فورسزنے سیکورٹی حصارقائم کردیا ہے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35815