9

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی سایٹ کا تین زبانوں اردو، انگلش، فارسی میں افتتاح

  • News cod : 35833
  • 05 جولای 2022 - 14:56
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی سایٹ کا تین زبانوں اردو، انگلش، فارسی میں افتتاح
اس موقع پر میڈیا کے مسئول احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ یہ سایٹ جدید تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور آثار و معارف اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لیے اس سائٹ کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس کے ذریعے معارف اہلبیت ع لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی نئی سایٹ کا تین زبانوں میں افتتاح ہوا ۔

اس موقع پر میڈیا کے مسئول احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ یہ سایٹ جدید تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور آثار و معارف اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لیے اس سائٹ کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس کے ذریعے معارف اہلبیت ع لوگوں تک پہنچانے کے لیے اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سائٹ پر تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کا ایک مجموعہ ہے کہ جس میں دینی مناسبات کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ ان کو سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا جاسکے ۔

افتتاحی تقریب میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام محمد حسین حیدری , دبیر نظارت ج رب جناب حجہ الاسلام ڈاکٹر عسکری ممتاز , دبیرمجلس ج رب جناب حجہ الاسلام سید حیدر شاہ رضوی , صدر اجراٸیہ کمیٹی حسینیہ بلتستان جناب حجہ الاسلام سیدعلی عباس رضوی کے علاوہ سابق صدر ج رب جناب حجہ الاسلام سید احمد رضوی و مدیر مدرسہ صادق آل محمد جناب حجہ الاسلام شیخ محمد علی ممتاز، صدر مجمع طلاب کھرمنگ حجت الاسلام نثار حسین عاملی، آئی پی سی گلتری کے صدر اور ہیٸت نظارت ج رب, مجلس ج ر ب اور کابینہ ج رب کے دیگر محترم مسٶلین نے شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35833