3

عیدالاضحی پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل

  • News cod : 35869
  • 07 جولای 2022 - 19:23
عیدالاضحی پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل
عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ لاہور میں نمازِعید کے 5 ہزار 278 اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عید الاضحی کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نمازِعید کے 27 ہزار 645 اجتماعات ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ لاہور میں نمازِعید کے 5 ہزار 278 اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے۔

نماز عید سے قبل مساجد، امام بارگاہوں کی مکمل چیکنگ اور کلیئرنس ہوگی۔ اے کٹیگری کی مساجد کی چھتوں پر سنائپرز اور کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔ نماز عید کیلئے آنے والے شہریوں کی واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ کی جائیگی۔ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35869