5

عید کا بھی احترام نہیں کیا آل سعود نے، سعودی حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی

  • News cod : 35986
  • 11 جولای 2022 - 11:37
عید کا بھی احترام نہیں کیا آل سعود نے، سعودی حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی
جارح سعودی اتحاد نے عیدالاضحی کے دن یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے عید الاضحی کے دن جب یمن کے مظلوم عوام عید کی خوشیاں منا رہے تھے، صوبہ صعدہ کے شہر شدا کے رہائشی علاقوں کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 17 یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سعودی عرب متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک دسیوں ہزار شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=35986