10

ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی پرنسپل حضرات پر مشتمل ایک وفد کی جامعۃالزہراء (س) میں آمد

  • News cod : 36078
  • 13 جولای 2022 - 17:00
ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی پرنسپل حضرات پر مشتمل ایک وفد کی جامعۃالزہراء (س) میں آمد
ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی ان پرنسپل حضرات کا تعلق کشمیر، کلکتہ، گجرات، الہ آباد، پونا، بنگلور اور دہلی وغیرہ سے ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی پرنسپل حضرات پر مشتمل ایک وفد نے ایران کے شہر قم میں موجود جامعۃالزہراء (س) میں تجربیات میں اضافہ پر مبنی شارٹ کورس میں شرکت کی ہے۔

ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی ان پرنسپل حضرات کا تعلق کشمیر، کلکتہ، گجرات، الہ آباد، پونا، بنگلور اور دہلی وغیرہ سے ہے وہ زیارات اور جامعۃ الزہرا (س) میں تجربیات میں اضافہ پر مبنی شارٹ کورس میں شرکت کرنے کے لیے ایران پہنچی ہیں۔

یاد رہے کہ جامعۃالزہراء (س) کے اپنی فارغ التحصیل طالبات سے روابط کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ اس شارٹ کورس میں باہمی روابط کے فروغ کے علاوہ انہیں مینجمنٹ اور تدریس کے شعبے میں مفید مشورے، شبہات اور دینی سوالوں کے جوابات اور دیگر دینی و معاشرتی مشکلات سے نمٹنے کے لیے رہنمائی کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36078