12

آیت اللہ العظمی سیستانی کا علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 3627
  • 02 نوامبر 2020 - 23:12
آیت اللہ العظمی سیستانی کا علامہ قاضی نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام
حوزہ/مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

جناب مستطاب ملا ذالانام حجت الاسلام آقائے سید حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے برادر گرامی جناب حجت الاسلام آقائے سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس اور دکھ ہوا ۔
میں اس عظیم مصیبت کے موقع پر جناب عالی اور لواحقین سمیت پاکستانی برادران و خواہران ایمانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں ۔
ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سید علی سیستانی

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3627