8

شہید قائد کی 34ویں برسی کا اجتماع اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہوگا، ناصر شیرازی

  • News cod : 36353
  • 21 جولای 2022 - 13:14
شہید قائد کی 34ویں برسی کا اجتماع اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہوگا، ناصر شیرازی
انہوں نے کہا کہ شہید قائد ایک نڈر اور بابصیرت رہنماء تھے، انہوں نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا پرچار کیا۔ وہ عقائد کے نام پر امت مسلمہ کے مابین جھگڑوں کو دشمن کا کاری ہتھیار سمجھتے تھے۔ شہید قائد کے نزدیک عالم اسلام کی کامیابی کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں مضمر تھا۔

وفاق ٹائمز، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے دو روز بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی کے مطابق برسی کی تقریب کا آغاز 24 جولائی سہ پہر تین بجے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے، مہدی (عج) برحق کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور اہم سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ شہید قائد کی 34ویں برسی کی یہ تقریب اتحاد و یگانگت کا عظیم الشان اجتماع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد ایک نڈر اور بابصیرت رہنماء تھے، انہوں نے ہمیشہ اتحاد و اخوت کا پرچار کیا۔ وہ عقائد کے نام پر امت مسلمہ کے مابین جھگڑوں کو دشمن کا کاری ہتھیار سمجھتے تھے۔ شہید قائد کے نزدیک عالم اسلام کی کامیابی کا واحد حل اتحاد و اتفاق میں مضمر تھا۔ انہوں نے کہا کہ دور عصر میں شہید قائد کی فکر کو اپنی عملی زندگیوں پر نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ دشمن کے ان ہاتھوں کو قطع کیا جا سکا، جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر ہمارے گریبانوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا یہ اجتماع اسلام آباد کا ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36353