19

علماء و ذاکرین کانفرنس، علامہ رمضان توقیر اور علامہ سبطین سبزواری کی مختلف شخصیات کو دعوتیں

  • News cod : 36356
  • 21 جولای 2022 - 13:16
علماء و ذاکرین کانفرنس، علامہ رمضان توقیر اور علامہ سبطین سبزواری کی مختلف شخصیات کو دعوتیں
انہوں نے قصرِ زينب سلام اللہ عليہا بھکر میں سابق جنرل سيکرٹرى تحریک جعفريہ پاکستان مرحوم ايڈووکيٹ وزارت حسين نقوى کی قبر پر فاتحہ خوانى بھی کى۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل کے مرکزى نائب صدور علامہ رمضان توقیر اور علامہ سید سبطین سبزواری نے سرگودھا، خوشاب اور بھکر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سابق جنرل سيکرٹرى تحریک جعفريہ پاکستان مرحوم ايڈووکيٹ وزارت حسين نقوى کے فرزند سابق صوبائی نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب و مہتمم قصرِ زينب سلام اللہ عليہا ايڈووکيٹ سيد سکندر رضا نقوى، مدرسہ دارالعلوم جعفريہ کربلا خوشاب ميں بزرگ عالم دين علامہ ملک اعجاز، علامہ محمد نواز حليمى اور جامعہ کے تمام مدرسين و اساتذہ، علامہ محمد حسين نجفى، مولانا شیخ عمار، مولانا عابد حسين الحسىينى، مدرسہ امام مہدى (عج) بھکر میں مولانا محمد على شاہانى، بھکر کى نمائندگى میں مولانا مقدسى اور مدرسہ کے علماء و اساتذہ اور مدرسہ سلطان المدارس سرگودھا کے علماء و اساتذہ سے ملاقاتيں کیں اور انہیں 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دى۔

انہوں نے قصرِ زينب سلام اللہ عليہا بھکر میں سابق جنرل سيکرٹرى تحریک جعفريہ پاکستان مرحوم ايڈووکيٹ وزارت حسين نقوى کی قبر پر فاتحہ خوانى بھی کى۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36356