9

بزرگ عالم دین علامہ شیخ نیاز کریمی کی زوجہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی/قم میں سپرد خاک

  • News cod : 36403
  • 25 جولای 2022 - 11:38
بزرگ عالم دین علامہ شیخ نیاز کریمی کی زوجہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی/قم میں سپرد خاک
مرحومہ کی نماز جنازہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی اقتداء میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں ادا کردی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے نواحی گاؤں چنداہ سکردو سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نیاز کریمی کی زوجۂ محترمہ کافی علالت کے بعد ایران کے شہر قم المقدسہ کے ایک مقامی ہسپتال میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی اقتداء میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں قم میں موجود پاکستانی علمائے کرام سمیت حرم مطہر کے زائرین نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، مرحومہ کے جسدخاکی کو نماز جنازہ کے بعد قم المقدسہ کے معروف قبرستان بہشتِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36403