17

جامعۃ الزہرا سکردو میں پہلی نیشنل کانفرنس «خواتین،اسلامی ثقافت اور گلگت بلتستان» کاانعقاد

  • News cod : 36611
  • 30 جولای 2022 - 13:06
جامعۃ الزہرا سکردو میں پہلی نیشنل کانفرنس «خواتین،اسلامی ثقافت اور گلگت بلتستان» کاانعقاد
کانفرنس کے لیے تقریبا 40 مقالات موصول ہوئے۔جن میں سیدہ شمائلہ رباب رضوی نے پہلی پوزیشن،مہرین رباب نے دوسری اور زرینہ تبسم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وفاق ٹائمز، کانفرنس میں نظامت کے فرائض خواہر صالحہ اور خواہر ناظرہ فاچو نے انجام دی۔ شیخ سکندر علی بہشتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
شیخ میثم جعفری نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس سے ڈاکٹر شیخ یعقوب بشوی،علامہ باقر الحسینی،ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر،ڈاکٹر ریاض رضی،ڈاکٹر صابر حسین نے خطاب کیا۔خواہر کبری بتول نے تشکرانہ کلمات اداکئے۔

کانفرنس میں شیخ محمد علی توحیدی ایڈوکیٹ پرنسپل جامعہ نجف، معروف عالم دین شیخ جواد حافظی،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان نذیر شگری،صدر مجمع طلاب کھر منگ شیخ نثار حسین عاملی اور شیخ رضا بہشتی نے خصوصی شرکت کی۔

حجۃ الاسلام سید محمد طہ موسوی نے مجمع۔طلاب شگر کی نمائندگی میں اختتامی کلمات ادا کیا۔

کانفرنس کے لیے تقریبا 40 مقالات موصول ہوئے۔جن میں
سیدہ شمائلہ رباب رضوی نے پہلی پوزیشن،مہرین رباب نے دوسری اور زرینہ تبسم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقالات کے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈ ونقدانعامات ودیگر تمام مقالہ نگاروں کوسرٹیفکٹ دیاگیا۔

تقریب میں کانفرنس کے آرگنائزرز،ججز اور چیف گیسٹ کو بھی۔اعزازی۔شیلڈ سے نوازاگیا۔

کانفرنس میں مجلہ گوہر نایاب کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔یہ مجلہ شہیدہ آمنہ بنت الہدی کی شخصیت،افکار اور خدمات پر اردو زبان میں شہید صدر ریسرچ سنٹر کی جانب سے شائع کیاگیاہے۔

نیشنل کانفرنس مقالہ نویسی میں بلتستان کے مختلف اضلاع ،کراچی،سندھ،مشہد،اصفہان اور قم سے مختلف اہل قلم خواہران نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان سطح پر انتہائی کم وقت،محدود وسائل اور تحقیقی امور کے فقدان کے باوجود
مقالہ نگاروں نے کثیر تعداد نے شرکت کی،
انتہائی مضبوط اور فعال ٹیم نے پروگرام کومنظم و بہترین انداز میں کامیاب بنایا،
کانفرنس میں بلتستان کے نامور علما،اسکالرز اور محققین کی شرکت اور سب کی حوصلہ افزائی انتہائی مفید تھی۔ماہر ججز نے مقالات انتہائی دقیق انداز میں چیک کئے۔

کانفرنس کے آئیڈیا سے تکمیل تک خواہر معصومہ جعفری نے محنت اور خلوص کے ساتھ بہت دلجمعی سے ہر موقع پر رہنمائی کی،خواہر کبری بتول سمیت پوری ٹیم کی جہد مسلسل سے ایک تاریخی کانفرنس کامیاب رہی۔

یہ کانفرنس جامعۃ الزہراسکردو،شہید صدر ریسرچ سنٹر اور مجمع طلاب شگر کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36611