حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید شیعیان آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی نے پاکستان کے شیعہ وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر جو قم میں مقیم تھے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے.
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اسطرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال سبحانه: (الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ) صدق الله العلی العظيم
نہایت حزن و غم شدید سے ہمیں جناب حجۃ الاسلام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات حسرت آیات کی خبر ملی.
مرحوم جناب سید پاکدامن ہونے کے ساتھ ساتھ دین کی خدمت اور حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مدرسہ کے طلباء کی مسکن کے قیام اور پاکستانی کے مختلف مقامات پر مدارس دینیہ کی خدمت کا تاج مبارک اپنی پیشانی پر لیے راہ جنت ہوئے.
مرحوم حجۃ الاسلام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اپنے حقیقی اور بزرگوار بھائی جناب آیت اللہ السید حافظ ریاض حسین نجفی النقوی النجفی دام عزہ کی سرپرستی میں دین مبین اسلام کی خدمت میں مشغول رہے. مرحوم کی دنیا سے رحلت ہوجانے سے میدان خدمت دین میں ایک عمیق اور وسیع فراق پیدا ہوا ہے.
ہماری دعا ہے کہ خداوند عالم ان کو درجات عالیہ سے نوازے اور انکی خدمات کو باقی رکھے جن سے سرفراز ہوکر اپنے امجد حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا باقی معصومین علیهم السلام جو شہید ہوچکے ہے ان کی آغوش اور دست شفقت سے سرفراز ہوں.
مرحوم کی وفات پر امام زمان عجل اللہ فرجه الشریف اور مرحوم کے عظیم اور پارک خاندان کے افراد کو خصوصاً آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو تعزیت پيش کرتے ہیں. خدا ان سب کو اور ہمیں صبر جمیل کی توفیق سے نوازے.
حافظ بشیر نجفی












