8

متولی حرم حضرت معصومہ قم(س) کی جانب سے علامہ نیاز نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 3682
  • 03 نوامبر 2020 - 19:52
متولی حرم حضرت معصومہ قم(س) کی جانب سے علامہ نیاز نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) متولی آیت اللہ سعیدی نے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر جو قم میں مقیم تھے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) متولی آیت اللہ سعیدی نے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب سربراہ حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی کے انتقال پر جو قم میں مقیم تھے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے.

آیت اللہ سعیدی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ اسطرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حجت الاسلام و المسلمین آقا قاضی نیاز حسین نقوی نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی رحلت کا المناک سانحہ سب کے لیے افسوس کا موجب ہے۔

علامہ قاضی نیاز نقوی نے اپنی با برکت زندگی کا طویل عرصہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حوزات علمیہ کی خدمت میں گزارا۔ مخصوصاً حوزات علمیہ اور طلابِ پاکستان کہ درمیان خاص مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اہل سنت اور شیعوں کہ درمیان وحدت کی فضا قائم کرنے کے لیے بہت سے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ علامہ قاضی نیاز نقوی نے صوبہ قم اور لرستان میں موجود عدالتوں میں بھی احسن خدمات سر انجام دیں۔
حرم حضرت معصومہ سلام اللہ کی جانب سے میں انکے خانوادے کی خدمت میں بشمول انکے شاگردوں، اور انکے دوست احباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور ان پر نزول رحمت اور بلندی درجات کے لیے دعا گو ہوں۔

سید محمد سعیدی
تولیت آستانہ مقدس حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3682