7

بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

  • News cod : 37025
  • 06 آگوست 2022 - 15:43
بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،پاکستان اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37025