14

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 37259
  • 19 آگوست 2022 - 16:34
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
دفتر قائد نجف اشرف کے نمائندہ وفد نے مرجع معظم کو زائرین کو اربعین کے موقع پر درپیش مسائل کی حل کی اپیل کی۔ جس پر مرجع معظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے آنے والے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہو سکیں۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایت پر دفتر قائد ملت جعفریہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک وفد نے  آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی اور اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زمینی راستوں سے کربلا جانے والے زائرین کی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔

دفتر قائد نجف اشرف کے نمائندہ وفد نے مرجع معظم کو زائرین کو اربعین کے موقع پر درپیش مسائل کی حل کی اپیل کی۔ جس پر مرجع معظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے آنے والے زائرین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ زائرین بروقت اربعین کی زیارات سے فیضیاب ہو سکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37259