5

بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار

  • News cod : 37351
  • 24 آگوست 2022 - 14:25
بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار
نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاق ٹائمز۔ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ہندو انتہا پسند رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو منگل کے روز نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹی راجا سنگھ کے خلاف مذہبی عقائد کی توہین سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین آمیز تبصرے پر مبنی وڈیو وائرل ہونے پر حیدر آباد سمیت مختلف علاقوں اور پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج شروع ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹی راجا سنگھ نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔احتجاج کرنےو والوں کی جانب سے گستاخ رکن اسمبلی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما بھی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ بیان کی مرتب ہو چکی ہے جب کہ بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب سے نام نہاد کارروائی میں نوپور شرما کو معافی مانگنے کا کہہ کر کئی مواقع پر ریلیف بھی دیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37351