11

حالیہ سیلاب، 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب سے زیادہ خطرناک

  • News cod : 37372
  • 27 آگوست 2022 - 13:12
حالیہ سیلاب، 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب سے زیادہ خطرناک
ملک میں سیلاب کی موجودہ آفت 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب سے زیادہ خطرناک ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں سیلاب کی موجودہ آفت 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب سے زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کہتے ہیں مشکل گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا ساتھ دیا جائے اور متاثرین کی مدد کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں سیلاب کے باعث وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوجی دستے صوبوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37372