3

ایران میں “حوزہ علمیہ” کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب

  • News cod : 37378
  • 27 آگوست 2022 - 13:26
ایران میں “حوزہ علمیہ” کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب
تقریب کے آغاز میں حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد نے حوزاتِ علمیہ کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس سال حوزاتِ علمیہ کے دروس حضوری طور پر منعقد کئے جائیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز ہفتہ 27 اگست 2022ء کو حوزہ علمیہ ایران کے تعلیمی سال 1401-1402 شمسی (2022-2023ء) کی افتتاحی تقریب کا آغاز آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے خطاب اور مختلف علمائے کرام، مراجع عظام کے نمائندوں، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے اراکین، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے اراکین، مدرسہ دارالشفاء قم کے فضلاء و طلباءکی موجودگی میں ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب کے آغاز میں حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین رستم نژاد نے حوزاتِ علمیہ کے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس سال حوزاتِ علمیہ کے دروس حضوری طور پر منعقد کئے جائیں گے۔

جامعہ مدرسین کے سربراہ اور حوزہ علمیہ کی اعلی سپریم کونسل کے سکریٹری آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری بھی اس تقریب کے خطباء میں سے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37378