11

سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 37400
  • 27 آگوست 2022 - 14:38
سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل چیئرمین زہرا اکیڈمی علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر اور ان کی رہنمائی میں سیلاب زدگان کی امداد کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل چیئرمین زہرا اکیڈمی علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر اور ان کی رہنمائی میں سیلاب زدگان کی امداد کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے ہم پوری کوشش کرینگے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے گی تنظیمی کارکنان و عہدیداران سیلاب سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن امداد کریں انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37400