8

پیدل زیارت

  • News cod : 37960
  • 15 سپتامبر 2022 - 8:16
پیدل زیارت
دور حاضر میں پیادہ روی اربعین شیعوں کے مراسم میں سے ہے جو ہر سال اربعین حسینی کے زمانہ میں انجام پاتے ہیں۔ اس میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں اور اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مارچ یا مذہبی اجتماع میں ہوتا ہے۔

امام حسینؑ کی زیارت کیلئے پیدل جانے کی فضیلت اور اس کے ثواب کے بارے میں اہل بیتؑ سے مختلف احادیث نقل ہوئی ہیں۔ ان احادیث کے مطابق پیدل زیارت کرنے کا ثواب ایک لاکھ حسنہ اور ایک لاکھ گناہوں کی مغفرت ہے۔[1]
دور حاضر میں پیادہ روی اربعین شیعوں کے مراسم میں سے ہے جو ہر سال اربعین حسینی کے زمانہ میں انجام پاتے ہیں۔ اس میں لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں اور اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مارچ یا مذہبی اجتماع میں ہوتا ہے۔[2]
شیخ مرتضی انصاری اس سنت کے احیاء کرنے والوں میں شامل تھے اور آپ نجف سے کربلا پیدل زیارت کیلئے جایا کرتے تھے۔ میرزا حسین نوری بھی ہر سال پیدل امام حسینؑ کی زیارت کرتے تھے۔[3] سید محمد مہدی بحر العلوم اہل طوریج کے دستہ عزا کے ساتھ ہمیشہ پیدل زیارت کیلئے جایا کرتے تھے۔ اسی طرح شیخ جعفر کاشف الغطاء پابندی کے ساتھ پیدل زیارت پر جایا کرتے تھے اور مرعشی نجفی بیس مرتبہ پیدل کربلا کی زیارت سے مشرف ہوئے ہیں۔[4]

 

1۔ کامل الزیارات، ۱۴۲۴ق، ص۱۳۴؛ ابن قولویہ، کامل الزیارات، ۱۴۲۴ق، ص۱۸۷؛ ابن قولویہ، کامل الزیارات، ۱۴۲۴ش، ص۱۳۲
2۔ گزارش روزنامہ فرانسوی لوموند از مراسم اربعین در کربلا
3۔ علوی، فضیلت پیادہ روی برای زیارت معصومین، ص۵۶
4۔ فرهنگ زیارت، ص ۵۶

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37960