5

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد

  • News cod : 38830
  • 22 اکتبر 2022 - 8:36
شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد
انہوں نے کہا کہ  اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے۔ جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: پوری قوم کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے۔ جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیں۔

مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان نے مزید کہا: اس کامیابی کا کریڈٹ پاکستان کے سیکورٹی اداروں،سیاسی و مذہبی قوتوں اور عوام کے شدت پسندی،انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد کو جاتا ہے۔ ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38830