15

بزرگ عالم دین علامہ سید ابوالحسن نقوی قم میں انتقال کرگئے

  • News cod : 38842
  • 22 اکتبر 2022 - 13:58
بزرگ عالم دین علامہ سید ابوالحسن نقوی قم میں انتقال کرگئے
لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین اور مسجد مقدس جمکران کے سابق امام جماعت علامہ سید ابوالحسن نقوی اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین اور مسجد مقدس جمکران کے سابق امام جماعت علامہ سید ابوالحسن نقوی اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

مرحوم کچھ دنوں سے ایران میں مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ علامہ سید ابوالحسن نقوی طاب ثراہ کی تشییع جنازہ شہر مقدس قم میں آج بروز ہفتہ دن 3:00 بجے مسجدِ امام حسن العسکریؑ سے حرم مطھر حضرت معصومہ قم کی جانب ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ حرم مطہر میں آیت اللہ حسینی بوشہری کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے خانوادہ کی تمام علماء و طلاب سے شرکت کی استدعا کرتا ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38842