3

کابل سے شیراز تک یزیدیوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 39119
  • 29 اکتبر 2022 - 8:38
کابل سے شیراز تک یزیدیوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
عالمی استکباری نظام کی دنیا کے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شرمناک تاریخ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو سامراجی مداخلت سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستانی قوم کی امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد ملک و قوم کے لئے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور جامعہ المرتضیٰ میں مدرسے کے پرنسپل علامہ لیاقت علی قمی سے ملاقات کی۔ انہوں نے مدرسے کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور دینی و تبلیغی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنب ضلع خیرپور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور کنب میں سندھ شیعہ آرگنائزیشن کے ذمہ داران اور مومنین سے ملاقات کی۔ اس موقع ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل آرگنائزر برادر سرفراز علی ملاح، ایم ڈبلیو ایم کے رابطہ سیکرٹری مہتاب حسین، برادر محمد باقر و دیگر تنظیمی کارکن ان کے ہمراہ تھے۔

جامع مسجد کنب میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ کاظم علیہ السلام المعروف حضرت شاہ چراغ کے روضہ مبارک کے زائرین پر حملہ شرمناک حرکت ہے۔ کابل سے شیراز تک یزیدیوں کے ہاتھوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ کے خلاف سامراجی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں عالمی استکباری قوتوں کی مداخلت کا سدباب ضروری ہے۔

عالمی استکباری نظام کی دنیا کے آزاد ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شرمناک تاریخ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو سامراجی مداخلت سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ پاکستانی قوم کی امریکی مداخلت کے خلاف جدوجہد ملک و قوم کے لئے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39119