14

ملتان، جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات

  • News cod : 39135
  • 29 اکتبر 2022 - 16:58
ملتان، جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات
علامہ سید محمد تقی نقوی نے جے ایس او کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایک نوجوان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بالخصوص تنظیمی نوجوان کو معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں بزرگ عالم دین شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی تعلیم سیکرٹری جے ایس او پاکستان محمد اکبر، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری حیدر زمان ملک، ڈویژنل تعلیم سیکرٹری تیمار مہدی شامل تھے۔

اس موقع پر مولانا سید علی سجاد نقوی بھی موجود تھے۔ مرکزی صدر سید راشد نقوی نے ملاقات میں علامہ سید محمد تقی نقوی سے مختلف تنظیمی اُمور میں رہنمائی لی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ سید محمد تقی نقوی نے جے ایس او کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایک نوجوان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بالخصوص تنظیمی نوجوان کو معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39135