7

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 39572
  • 03 نوامبر 2022 - 18:15
عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے، قائد ملت جعفریہ
علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا بھی کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا واقعہ لاقانونیت کا شاخسانہ ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی جلد شفا یابی کی دعا بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39572