3

سودی نظام کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند، اسلامی نظام معیشت تشکیل پائے گا، پیر اعجاز ہاشمی

  • News cod : 39856
  • 10 نوامبر 2022 - 12:24
سودی نظام کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئند، اسلامی نظام معیشت تشکیل پائے گا، پیر اعجاز ہاشمی
مرکزی صدر جے یو پی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام بینکاری کو عملی طور پر نافذ کرنے کا روڈ میپ دیا جائے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام بینکاری کو عملی طور پر نافذ کرنے کا روڈ میپ دیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سودی نظام کے خاتمے کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سودی نظام کے خاتمے سے اسلامی نظام معیشت تشکیل پائے گا اور اطاعت خدا و رسول کی طرف سفر شروع ہوگا۔ اسلامی نظام معیشت کو سراہتے ہیں۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی نظام بینکاری کو عملی طور پر نافذ کرنے کا روڈ میپ دیا جائے، کسی قسم کی کوئی مخالفت نہ کی جائے، اسلامی نظام معیشت کو نافذ اور مضبوط کیا جائے۔

انہوں ںے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہتری ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا۔ اگر چند بینک مختلف حیلے بہانوں سے سودی نظام معیشت لانے پر بضد ہیں تو انہیں خیال رکھنا چاہیے کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے اور یہاں یہودی نظام بینکاری نے اب تک ہماری معیشت کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب، غریب سے غریب تر ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سودی نظام نے ہمارے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کے نفاذ کیلئے ماہرین کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیے اور جو بینک پہلے سے اسلامی بینکاری کو اختیار کر چکے ہیں، ان سے استفادہ کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39856