4

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

  • News cod : 39935
  • 14 نوامبر 2022 - 8:40
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وفاق ٹائمز ، وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی تمام دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے اِس واقعے کے خلاف کھڑے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39935