10

پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں، آیت اللہ سید محمد سعید حکیم

  • News cod : 3998
  • 13 نوامبر 2020 - 19:16
پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں، آیت اللہ سید محمد سعید حکیم
حوزہ ٹائمز| الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

حوزہ ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی سے پاکستان کے پارلیمانی الیکشن 2018 پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔.

سوال:
سلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔
الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
با احترام و اکرام
جواب دفتر آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:
بسمہ تعالی
عصر حاضر میں الیکشن میں شرکت اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت کا حق ہے اور یه (اگرچه محدود پیمانے پر ہی سہی) اصلاح امور اور ملک کی ترقی کا سنہری موقع هے ۔
الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔
خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے عزیزوں کو دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دینے کی توفیق دے۔
دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3998