7

ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے تاکہ وہ گناہوں کے آثار سے بچ سکے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین

  • News cod : 40402
  • 24 نوامبر 2022 - 17:32
ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے تاکہ وہ گناہوں کے آثار سے بچ سکے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر  نے مومنین کو گناہوں کے آثار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گناہ انسان کے دل کو سیاہ کر دیتے ہیں جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کے اندر نیکی کرنے کی رغبت ختم ہو جاتی ہے اور گناہ کرنے کی رغبت باقی رہ جاتی ہے۔

وفاق ٹائمز، پاکستان اور انڈیا سے آۓ ہوئے وفود نےمرجع حضرت آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر  نے مومنین کو گناہوں کے آثار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گناہ انسان کے دل کو سیاہ کر دیتے ہیں جسکا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انسان کے اندر نیکی کرنے کی رغبت ختم ہو جاتی ہے اور گناہ کرنے کی رغبت باقی رہ جاتی ہے۔
مرجع عالی قدر نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے تاکہ وہ گناہوں کے آثار سے بچ سکے۔

دوسری جانب آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر  آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40402