9

وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر روانہ

  • News cod : 40422
  • 25 نوامبر 2022 - 8:50
وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر روانہ
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاق ٹائمز ، وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40422