28

قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 4074
  • 18 نوامبر 2020 - 2:24
قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، علامہ امین شہیدی
حوزہ ٹائمز|علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ العسکریہ ہنگو میں منعقدہ اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی اسلام صرف مساجد و مدارس تک محدود نہیں ہے، یہ دین تمام کائنات کیلئے ہے۔ استعماری قوتیں امت کو منتشر کرنے کیلئے خوب پیسہ خرچ کر رہی ہیں، انہوں نے اسلام کا غلط چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی، حالیہ دنوں میں قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا کے کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے، امریکہ کے جوتے چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے سے کمزور اسلامی ممالک کو مارنے میں مصروف ہیں۔ امت کو متحد کرنے کی کوششیں کرنے والے علمائے کرام کے ہاتھ چومنے کے قابل ہیں اور امت میں نفاق ڈالنے والے خدا کی لعنت کے مستحق ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4074