5

مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں،علامہ مقصودڈومکی

  • News cod : 40870
  • 03 دسامبر 2022 - 8:56
مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں،علامہ مقصودڈومکی
جلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان کے علاقے حاجی شہر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت و عبودیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان کے علاقے حاجی شہر کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کی عبادت و عبودیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ تعلیم و اسلامی تربیت کا مرکز ہے۔ ہمیں چاہئے کہ مساجد میں عوامی خدمت اور فلاحی کاموں پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الہی جماعت ہے جو پیغام انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں کارکنوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40870