5

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کی سوچ بچار

  • News cod : 40881
  • 03 دسامبر 2022 - 9:51
عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم کی سوچ بچار
حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر آج بھی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔

حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40881