12

خلوص کے پیکرعلامہ صفدر نجفی کثیر تعداد میں مدارس دینیہ قائم کئے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 40965
  • 04 دسامبر 2022 - 9:45
خلوص کے پیکرعلامہ صفدر نجفی کثیر تعداد میں مدارس دینیہ قائم کئے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
انہوں نے کہاکہ علامہ صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں ۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنے ادارے ،مدرسے اور مسجدتک تو گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اوران کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بانی صدر اور مہتمم اعلی ٰ جامعتہ المنتظر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی32 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ جامع علی مسجد جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔برسی کے موقع پر رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن ملت کی دینی اورملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خلوص کے پیکر محسن ملت نے پوری زندگی رضائے الٰہی کی خاطر مدارس دینیہ اور اسلامی مراکز قائم کرنے میں صرف کردی۔ ان کے شاگرد پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ان کی طرف سے مدارس دینیہ کا جال بچھایا گیا تھا ، جو اسلامی تعلیمات کا مرکز بن کر معاشرے کی ضروریات پوری کررے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علامہ صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں ۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنے ادارے ،مدرسے اور مسجدتک تو گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اوران کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے مگر علامہ صفدر نجفی وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے43 سال قبل ملک بھر میں اور بیرون ملک کثیر تعداد میں مدارس دینیہ اور دینی مراکز قائم کئے۔مرحوم نے 120 کتب کے مترجم اور تالیف کیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40965