14

حجت الاسلام ملازم حسین باھنر کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس

  • News cod : 4113
  • 19 نوامبر 2020 - 13:17
حجت الاسلام ملازم حسین باھنر کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس
حوزہ ٹائمز|حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی نے ایک بیان میں ،حجت الاسلام ملازم حسین باھنر  کے انتقال پُر ملال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

موت العالم موت العالم
حجت الاسلام و المسلمین قبلہ ملازم حسین باھنر صاحب کی وفات پر تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں
اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
. آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین قبلہ ملازم حسین باھنر صاحب کے بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ اور نماز وحشت قبر پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں
منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4113